ٹرمپ کا کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کے مکمل انخلا کا عندیہ

ویب ڈیسک  جمعرات 8 اکتوبر 2020
طالبان کے ساتھ معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک اپنی فوجیں واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا فوٹو: فائل

طالبان کے ساتھ معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک اپنی فوجیں واپس بلانے کا وعدہ کیا تھا فوٹو: فائل

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ رواں برس کرسمس تک افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا چاہتے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ افغانستان میں فرائض پر مامور ہمارے دلیر جوانوں کا اپنے گھروں میں ہونا ضروری ہے۔ ہمیں افغانستان میں تھوڑی تعداد میں خدمات انجام دینے والے اپنے بہادر مرد اور خواتین کو کرسمس تک واپس اپنے گھر بلا لینا چاہیے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ کی ملاقات

واضح رہے کہ طالبان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے میں امریکا نے 2021 کے وسط تک اپنی تمام فوجیں افغانستان سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا جب کہ طالبان نے اس کے بدلے مستقل جنگ بندی اور افغان حکومت کے ساتھ شراکتِ اقتدار کا فارمولا طے کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی تھی.

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔