میچ فکسنگ کی روک تھام،کرکٹ آسٹریلیا نے ’انٹیگریٹی یونٹ ‘ قائم کردیا

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 21 دسمبر 2013
سینئر لیگل کونسل ای ین روئے سربراہ ہوں گے۔ فوٹو: فائل

سینئر لیگل کونسل ای ین روئے سربراہ ہوں گے۔ فوٹو: فائل

میلبورن: کرکٹ آسٹریلیا نے ڈوپنگ، میچ فکسنگ اور دیگر منفی سرگرمیوں کے تدارک کیلیے ’انٹیگریٹی یونٹ ‘ قائم کردیا، سینئر لیگل کونسل ای ین روئے سربراہ ہوں گے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم سمجھتے ہیں کہ کھیل کی ساکھ کو مقدم رکھنے کیلیے یہ ہماری ذمہ دارانہ سوچ ہے، یونٹ کا قیام ہم نے رواں سال کے آغاز پر غیرجانبدرانہ تجزیے کی روشنی میں کیا،اب آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میں آن فیلڈ خراب رویے پر سخت سزائیں اور ڈسپلنری کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائیگا، سینئر منیجر، انٹیگریٹی براہ راست چیف ایگزیکٹیو جیمز سدرلینڈ اور جنرل منیجر لیگل اینڈ بزنس افیئرز ڈین کینو کو رپورٹ کریں گے، روئے کوڈ آف کنڈکٹ کے تمام معاملات دیکھیں گے، ان سے قبل یہ ذمہ داری مائیک میک کینا کے سپرد تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔