کورونا کی دوسری لہر عوام لاک ڈاؤن نہیں چاہتے توتعاون کریںترجمان بلوچستان حکومت

کورونا ختم نہیں ہوا اس کی دوسری لہر جاری ہے،ترجمان بلوچستان حکومت

جن ممالک نے لاک ڈاوَن ختم کیاوہ واپس اب نافذ کررہے ہیں،لیاقت شاہوانی فوٹو: فائل

 

ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ اگر صوبے کے عوام کورونا کی دوسری لہر میں لاک ڈاؤن نہیں چاہتے توتعاون کریں۔


ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کا کہناہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، جن ممالک نے لاک ڈاوَن ختم کیاتھا وہ واپس پابندیاں نافذ کررہے ہیں۔ این سی او سی نے پاکستان کے گیارہ شہروں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا، بلوچستان حکومت نے ابھی تک اس کا فیصلہ نہیں کیا، بلوچستان میں حالات بہتر ہیں کسی لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جارہے۔

لیاقت شاہوانی نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے، دوسری لہر کے اوائل میں احتیاط سے وائرس سے بچ سکتے ہیں، اگر عوام چاہتے ہیں کہ مائیکرو لاک ڈاؤن نہ ہو تو ایس او پیز پر عمل کریں.

لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں آٹھ سالہ بچے سے اجتماعی زیادتی کا کیس سامنے آیا، کچھ دنوں میں ملزموں کو گرفتار کرلیا گیا ،بچوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کریں گے، ایسے واقعات میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔
Load Next Story