راحت فتح علی خان کا نصرت فتح علی خان کوخراج تحسین

ویب ڈیسک  پير 9 نومبر 2020
مقبول قوالی سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جسے پہلی بار1979 میں استاد نصرت فتح علی خان نے گایا تھا۔

مقبول قوالی سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جسے پہلی بار1979 میں استاد نصرت فتح علی خان نے گایا تھا۔

مایہ نازگلوکار و قوال راحت فتح علی خان نے اپنے استاد اورعالمی شہرت یافتہ نصرت فتح علی خان کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

نصرت فتح علی خان کے پڑھے ہوئے متعدد کلاموں، غزلوں اورگیتوں کو ان کے شاگرد اور بھتیجے راحت فتح علی خان اپنی آواز میں پڑھا اورگایا بھی ہے جسے مداحوں نے ہمیشہ پسند ہی کیا۔

اس بار بھی راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح خان کو بہترین انداز میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی بے انتہا مقبول قوالی ’سانسوں کی مالا‘ کو گا کرایک بار پھر مداحوں کو خوش کردیا۔

اس متعلق راحت فتح علی خان نے کہا کہ سانسوں کی مالا قوالی ان کے لے دل سے بہت قریب ہےاوراس بارمیں نے اسے فیوژن ٹریک میں پیش کیا ہے۔ راحت فتح علی خان نے کہا کہ میں قوالی اپنی آواز میں ریلیزکرکے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ مقبول قوالی سانسوں کی مالا ایک صوفی ٹریک ہے جسے پہلی بار1979 میں استاد نصرت فتح علی خان نے گایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔