- شاید یہ دنیا کا سب سے بڑا ڈائنوسار تھا
- خواتین میں ذیابیطس، دل کی شریانوں میں تنگی کی وجہ بھی بن سکتی ہے، تحقیق
- كوئٹہ میں گھریلو ناچاقی پر خاتون نے اپنے شوہر اور 2 بیٹیوں كو قتل كردیا
- اسرائیلی جنگی طیاروں کی شام پر بمباری میں 4 افراد ہلاک
- راولپنڈی میں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے جاں بحق
- مفتی قوی کی حرکتوں پر خاندان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
- پی ڈی ایم کو وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر منائیں گے، بلاول بھٹو
- ایرانی سپریم لیڈر کی سابق صدر ٹرمپ کو ڈرون حملے میں قتل کرنے کی دھمکی
- امریکا روس سے جوہری ہتھیاروں کی تعداد محدود رکھنے کے معاہدے کی توسیع پر رضامند
- تین بیویوں کے شوہر کو پہلی بیوی نے گولی مار کر قتل کردیا
- اسٹیٹ بینک کا شرح سود 7 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
- چیئرمین سینیٹ کی سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے کی حمایت
- بھارت میں بارود سے بھرے ٹرک میں خوفناک دھماکا، 8 ہلاک
- وفاقی حکومت نے پاک چین راہداری میں اہم پیشرفت کا آغاز کردیا
- براڈ شیٹ اسکینڈل؛ وزیر داخلہ نے عظمت سعید پر اپوزیشن اعتراضات مسترد کردیے
- ایشین چیمپنزٹرافی، پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا اب نہیں ہوگا
- عمران فرحت کے طویل ترین کیرئیر کا اختتام 26 جنوری کو ہوگا
- منگولیا کے وزیراعظم قرنطینہ سینٹر میں خاتون اور نومولود کیساتھ غیرانسانی سلوک پر مستعفی
- سوشل میڈیا پر عدلیہ سے متعلق تضحیک آمیز رویے پر اسلام آباد ہائی کورٹ شدید برہم
- اظہرعلی کی خوش فہمی، نیوزی لینڈ میں پاکستانی بیٹنگ کو کامیاب قرار دیدیا
عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 110800 روپے ہوگئی . فوٹو : فائل
کراچی: عالمی مارکیٹ میں کمی کے باوجود ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے 1807 ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 257روپے کا اضافہ ہوگیا۔
سونے کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 110800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 94993 روپے ہوگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 2000روپے کم رہی ہے۔
تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1180روپے پر مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 1011روپے 65پیسے پر مستحکم رہی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔