افغانستان میں قندھار پولیس ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ ہلاکتوں کا خدشہ
دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی اور معتدد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے
تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے , فائل : فوٹو
افغان صوبے قندھار کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار ٹکرادی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے پولیس ہیڈکوارٹر پر سیکیورٹی گارڈز نے ایک کار کو روکنے کا اشارہ کیا تاہم تیز رفتار کار رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے مرکزی دروازے سے جا ٹکرائی اور زوردار دھماکا ہوا۔
دھماکے کے فوری بعد کار میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جب کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرلیا۔ جائے وقوعہ پر کئی افراد شدید زخمی حالت میں سڑک پر پڑے ہیں۔
امدادی کاموں کے لیے ایمبولینس کو طلب کرلیا گیا، زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ ہیڈ کوارٹر کی جانب آنے والی شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
بم دھماکے سے متعلق مزید معلومات کا انتظار ہے۔