ایک اوربھارتی اداکارہ کورونا وبا سے ہلاک

اداکارہ کا گزشتہ ماہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیرعلاج تھیں


ویب ڈیسک December 07, 2020
اداکارہ کا گزشتہ ماہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیر علاج تھیں

بھارت میں ایک اورٹی وی اداکارہ دیویا بھٹناگرکورونا وبا کے باعث چل بسیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرامہ 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ دیویا بھٹناگرکورونا وبا کے باعث 34 سال کی عمرمیں چل بسیں۔

اداکارہ کا گزشتہ ماہ کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد سے وہ اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ اداکارہ گزشتہ دنوں سے وینٹی لیٹرپر بھی تھیں۔

2 ماہ قبل بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ اشلاتا وبگاؤنکرفلم کی شوٹنگ کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے چار روز بعد ہلاک ہوگئی تھیں۔