ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید
پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب کے نتیجے میں بھارت کو بھاری جانی او مالی نقصان کی اطلاعات ہیں، آئی ایس پی آر
کھوئی رٹہ سیکٹر میں بھارتی اشتعال انگیزی سے دو جوان شہید ہوگئے، آئی ایس پی آر(فوٹو، آئی ایس پی آر)
RATODERO:
بھارت کی لائن آف کنڑول پر اشتعال انگیزی اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی جس کا پاک فوج کے توپ خانے نے بھرپور جواب دیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کے بھرپور کے نتیجے میں بھارتی افواج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت کا خطرہ؛ پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
ایل او سی پر دوطرفہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے دوجوان لانس نائیک طارق اور سپاہی ظروف نے جام شہادت نوش کیا۔