اردو کے ممتاز شاعر مرزا اسد اللہ خان غالب کا آج 216 واں یوم پیدائش ہے

شوبز رپورٹر  جمعـء 27 دسمبر 2013
مرزاغالب بچپن میں ہی یتیم ہوگئے تھے انکی پرورش انکے چچانے کی،عظیم شاعر کاانتقال15فروری1869کوہوا ۔فوٹو : فائل

مرزاغالب بچپن میں ہی یتیم ہوگئے تھے انکی پرورش انکے چچانے کی،عظیم شاعر کاانتقال15فروری1869کوہوا ۔فوٹو : فائل

کراچی: اردوکے ممتازشاعرمرزا اسداللہ خان غالب کا آج 216 واں یوم پیدائش ہے مرزا غالب 27 دسمبر 1797 کو آگرہ میں پیداہوئے ۔

مرزاغالب اردوزبان کے سب سے بڑے شاعر سمجھے جاتے ہیں ۔غالب جس پرآشوب دورمیں پیداہوئے اس دورمیں انھوں نے مسلمانوں کی عظیم سلطنت کوبربادہوتے دیکھااورباہرسے آئی ہوئی انگریزقوم کوچھاتے ہوئے دیکھایہ ہی وہ مناظرہیں کہ جنھوں نے انکی نظرمیں فکراورگہرائی پیداکی مرزاغالب بچپن میں ہی یتیم ہوگئے تھے انکی پرورش انکے چچانے کی آج کئی برس گزرجانے کے بعدبھی شعراانکی زمینوں پرشعرکہنے میں فخرمحسوس کرتے ہیں اردوکے اس عظیم شاعر کاانتقال15فروری1869کوہوامگرآج بھی انکے چاہنے والے دنیابھرمیں انکی سالگرہ اوربرسی عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔