- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
- بیوی کی بے لوث خدمت، شوہر 10 سال بعد کومے سے زندگی کی طرف لوٹ آیا
- بجلی کی قیمت میں دو روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ
- کراچی : تین ڈاکو پولیس اہلکار سے بائیک چھین کر فرار، چوتھا زخمی حالت میں گرفتار
- افغانستان میں طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے میں تباہ؛ 6 ہلاک اور 8 زخمی
- 2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان
- سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا
- اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ؛ پاکستان کے فائنل کھیلنے کے امکانات روشن
- شیر افضل پارٹی اختلافات پر پھٹ پڑے، شبلی فراز اور عمر ایوب کو لیڈر ماننے سے انکار
- کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار
- بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت آج مزید کم ہو گئی
- پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل
- یوکرینی صدر کو قتل کرنے کی سازش پکڑی گئی؛ 2 کرنل گرفتار
- لاہور میں وکلا اور پولیس میں جھڑپیں، لاٹھی چارج اور شیلنگ، 30 سے زائد گرفتار متعدد زخمی
ایشیا کپ :براڈ کاسٹر ناراض، منتظمین مزید مشکلات کا شکار
ڈھاکا: ناراض بھارتی براڈ کاسٹر نے ایشین کرکٹ کونسل کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس دیکر ایشیا کپ کے منتظمین کو مزید مشکلات کا شکار کر دیا۔
سیاسی تنائو کے سبب پاکستانی ٹیم کے ڈھاکا آنے کا امکان ویسے ہی کم ہے جبکہ اب براڈ کاسٹر’ نمبس‘ نے بھی مسلسل دوسری مرتبہ بنگلہ دیش میں ٹورنامنٹ کرانے پر منتظمین کو الوداع کہہ دیا، نئے براڈ کاسٹرز کیلیے ٹینڈر جاری کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے سی سی کیلیے آئندہ برس 24 فروری سے7 مارچ تک بنگلہ دیش میں ایشیاکپ کا انعقاد مشکل ہوتا جارہا ہے، ڈھاکا میں پاکستان مخالفت مظاہروں کے بعد ٹیم کی ایونٹ میں شرکت پہلے ہی خطرے میں پڑ چکی تھی، اب بھارتی براڈ کاسٹر نمبس نے بھی منتظمین کو معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس دے دیا۔
اگرچہ بھارتی براڈ کاسٹر کا اے سی سی سے 10 برس کا معاہدہ تھا لیکن اس نے مسلسل دوسری مرتبہ ایونٹ کو بنگلہ دیش میں کرانے کا جواز پیش کرکے قانونی نوٹس دیدیا، اس کا خیال ہے کہ ڈھاکا میں ایونٹ کا انعقاد کاروباری نقطہ نظرسے فائدہ مند نہیں ہے، ذرائع کے مطابق اے سی سی اور نمبس کے درمیان مستقبل میں ایشیا کپ کیلیے40 کروڑ روپے ایڈونس رقم پر قانونی جنگ شروع ہوسکتی ہے، براڈ کاسٹر کا مطالبہ ہے کہ ایونٹ کو بھارت یا پھر سری لنکا منتقل کیا جائے، ایونٹ کا گذشتہ ایڈیشن بنگلہ دیش میں ہوا جس میں ٹنڈولکر نے100ویں انٹرنیشنل سنچری بنائی تھی، اے سی سی کے چیف ایگزیکٹیو اشرف الحق کا کہنا ہے کہ کونسل نے نئے براڈ کاسٹر کیلیے تازہ ٹینڈر جاری کردیے،انھوں نے ایونٹ کے التوا کا امکان رد کرتے ہوئے ایک بار پھر وینیو کی تبدیلی پر غور کا اشارہ دیا۔ دوسری جانب بنگلہ دیش نے فول پروف سیکیورٹی پلان 30 دسمبر تک تیار کرنے کا اعلان کیا ہے، 4 جنوری کو اے سی سی میٹنگ سے قبل اسے دیگر ایشیائی ممالک کو بھی ارسال کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔