بلوچستان میں حوالہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن

ڈیڑھ ماہ کے دوران 20 ملزمان گرفتار، 54 مقدمات درج، 3 کروڑ کی بجلی چوری پکڑی گئی، 2 کروڑ 91 لاکھ روپے ریکور کرالیے گئے


ویب ڈیسک May 08, 2024
(فوٹو : فائل)

ایف آئی اے نے صوبے میں حوالہ وہ ہنڈی اور بجلی چوری کے خلاف کارروائی کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کیا، 54 مقدمات درج کرلیے، 3 کروڑ کی بجلی چوری پکڑی گئی، 2 کروڑ 91 لاکھ روپے ریکور کرالیے گئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے بلوچستان زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی، جعلی ادویات اور بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈیڑھ ماہ کے دوران ایف آئی اے بلوچستان زون نے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف 806 چھاپہ مار کارروائیاں کیں۔


ایف آئی اے کے مطابق چھاپوں کے نتیجے میں 67 انکوائریاں اور 54 مقدمات درج کرکے 20 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، مجموعی طور پر 3 کروڑ روپے سے زائد کی بجلی چوری پکڑی گئی جس کے بعد ملزمان سے 2 کروڑ 91 لاکھ روپے ریکور کرلیے گئے۔


ڈیڑھ ماہ کے دوران اووربلنگ کے حوالے سے 207 سرکاری اداروں کے میٹرز چیک کیے گئے، مجموعی طور پر دو میٹرز پر اووربلنگ کا انکشاف ہوا جس پر انکوائریاں درج کرلی گئیں۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں