ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں نوری جام تماچی کے مزار سے 5 افراد کی لاشیں برآمد

ہلاک ہونے والوں میں ایک گلگت کا رہائشی ریٹائرڈ آرمی افسر جہانگیر اور ایک ریٹائرڈ نیوی افسر کا بیٹا عدنان ہے

پانچوں افراد مزار زیارت کے لئے گئے جنہیں گولیاں مارکر ہلاک کردیا گیا، پولیس فوٹو:فائل

GILGIT:

کینجھر جھیل میں نوری جام تماچی کے مزار سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں سر میں گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا، پولیس نے ملاح کو قبضے میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق کینجھر جھیل سیر کے لئے آنے والے 5 افراد نوری جام تماچی کے مزار پر زیارت کے لئے گئے تھے جنہیں نامعلوم افراد نے سر میں گولیاں مار کر ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والے 5 میں سے 4 افراد کا تعلق کراچی سے جبکہ ایک ریٹائرڈ آرمی افسرگلگت کا رہائشی ہے جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے ہوئی ہے۔



پانچوں افراد کو جھیل سے مزار تک لے جانے والے کشتی بان کا کہنا تھا کہ وہ پانچوں افراد کو مزار تک لے کر گیا اور اس دوران انہوں نے 2 گھنٹے بعد واپس لے جانے کا کہا تاہم دو گھنٹے بعد کشتی بان مزار پہنچا تو پانچوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے6 گھنٹے بعد مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاشیں مزار سے نکال کر سول اسپتال مکلی منتقل کردیں، پولیس نے ملاح کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کردی۔

قتل ہونے والےافرادسے ملنے والی دستاویز کی روشنی میں ایک شخص کراچی کا رہائشی عدنان پاکستان نیوی کے ریٹائرڈ افسر کا بیٹا ہے جبکہ ایک کا تعلق گلگت سے ہے جو ریٹائرڈ آرمی افسر ہے، پولیس نے مقتولین کے لواحقین سے رابطے کی کوششیں شروع کردیں۔
Load Next Story