ساہیوال انتظامیہ نے صوبائی وزیرخوراک کو ”جعلی ماڈل بازار“ کا دورہ کرا دیا

ہمیں زبردستی کل سے یہاں ریڑھیاں لگانے پر مجبور کیا گیا، ریڑھی بان


ویب ڈیسک December 28, 2013
وزیر خوراک کی آمد پر شہرمیں صبح 6 بجے سے پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کر دئیے گئے۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

ساہیوال انتظامیہ نے صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کو "جعلی ماڈل بازار" کا دورہ کرا دیا جب کہ ان کی آمد پر شہرمیں صبح 6 بجے سے پولیس اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کر دئیے گئے تھے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق صوبائی وزیر بلال یاسین دوپہر 2 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ساہیوال پہنچے جب کہ ان کی آمد سے قبل ہی شہر کے خارجی اور داخلی راستے بند کردیئے گئے جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ صوبائی وزیر کے ہمراہ چیف سیکریٹری پنجاب جاوید اکرم چیمہ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب سرمد سعید خاں، ڈی آئی جی اور ڈی پی او ساہیوال کے علاوہ مختلف محکموں کے سربراہان موجودتھے۔


پنجاب کے وزیر خوراک بلال یاسین نے خالی ماڈل بازار اور سبزی منڈی کا دورہ کیا، جہاں لوگوں کے ہجوم کی بجائے انتظامیہ کے اہلکار زیادہ دکھائی دئیے جب کہ ماڈل بازار کا دورہ ختم ہوتے ہی ریڑھی والوں نے اپنی ریڑھیاں ہٹانا شروع کردیں۔ ریڑھی والوں کا کہنا تھا کہ انہیں زبردستی کل سے یہاں ریڑھیاں لگانے پر مجبور کیا گیا تھا۔

مقبول خبریں