فرحان سعید نے عروہ حسین کو متاثر کن خاتون قرار دے دیا

ویب ڈیسک  بدھ 23 دسمبر 2020
میری خوش نصیبی ہے کہ ہمیشہ میرے ارد گرد مضبوط اور متاثر کن خواتین رہیں، فرحان سعید (فوٹو: فائل)

میری خوش نصیبی ہے کہ ہمیشہ میرے ارد گرد مضبوط اور متاثر کن خواتین رہیں، فرحان سعید (فوٹو: فائل)

 کراچی: گلوکار و اداکار فرحان سعید نے اپنی اہلیہ و اداکارہ عروہ حسین کو متاثر کن خاتون قرار دے دیا۔

فرحان سعید کے فین پیچ پر جاری ویڈیو میں میزبان کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ آپ کی زندگی میں ایسی کون سی خواتین ہیں جنہوں نے آپ کو بہت متاثر کیا ہو؟ جس پر فرحان سعید نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ خواتین تو بہت ساری ہیں جن میں ایک عروہ بھی ہیں۔

فرحان سعید نے اپنی بات  واضح کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں سب سے زیادہ متاثر کرنے والی خواتین میں سے پہلا نام میری والدہ کا ہے کیوں کہ میں نے اپنی زندگی میں جو کچھ بھی کیا اس میں میری والدہ کی ہمیشہ حمایت رہی جب کہ میری خوش نصیبی ہے کہ ہمیشہ میرے ارد گرد مضبوط ترین اور متاثر کن خواتین رہیں۔

گلوکار نے یہ بھی کہا کہ ان متاثر کن خواتین میں میری دادی، نانی، بھابھی اوربالخصوص عروہ حسین شامل ہیں جوکہ ایک طاقتور خاتون ہونے کے ساتھ ساتھ مضوط اعصاب کی مالک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرحان سعید اور عروہ حسین کا راہیں جدا کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ طویل عرصے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ فرحان سعید اور عروہ حسین میں علیحدگی ہو گئی ہے تاہم اب تک دونوں فنکاروں کی جانب سے اس بات کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔