سلمان خان نے فلم ’رادھے‘ ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا

میں سنیما میں فلم ’رادھے‘ ریلیز کرکے تمام لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، سلمان خان

میں سنیما میں فلم ’رادھے‘ ریلیز کرکے تمام لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں، سلمان خان (فوٹو: فائل)

بالی ووڈ ہیرو سلمان خان نے فلم 'رادھے' ریلیز کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

سلمان خان نے فلم کی ریلیز سے متعلق انسٹا گرام پر پوسٹ میں کہا کہ ''بہت معذرت کہ مجھے سنیما مالکان کو یہ بات بتانے میں زیادہ وقت لگا کیوں کہ موجودہ صورتحال میں یہ ایک بڑا فیصلہ ہے اور میں اچھی طرح سے واقف ہوں کہ سنیما مالکان اور ایگزیبیٹر کن مالی مسائل سے گزر ر ہے ہیں''۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CKOUDtDlP7N/"]

انہوں نے کہا کہ میں سنیما میں فلم 'رادھے' ریلیز کرکے تمام لوگوں کی مدد کرنا چاہتا ہوں لیکن میں اُن سے یہ اُمید بھی رکھتا ہوں کہ فلم دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے احتیاطی تدابیر کے انتظامات بھی اچھی طرح سے کیے جائیں۔


یہ پڑھیں: فلم 'انتم' میں سلمان خان کی پہلی جھلک سامنے آگئی

سلمان میاں نے یہ بھی لکھا کہ فلم کو عید کے موقع پر ریلیز کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا جس کی پاس داری کرتے ہوئے فلم رواں سال عید پر ہی سنیما گھروں کی زینت بنے گی اور یقیناً لوگ سنیما میں میری فلم دیکھ کو ضرور لطف اندوز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے شو بگ باس کی اہم رکن ٹریفک حادثے میں ہلاک

واضح رہے کہ سلمان خان کی فلم 'رادھے' کورین فلم 'اُتھ آؤٹ لاز' کا انڈین ورژن ہے۔ اس فلم میں اُن کے ہمراہ دیشا پٹانی مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں اور دیگر کاسٹ میں جیکی شروف اور زرینہ وہاب شامل ہیں۔
Load Next Story