سلمان خان کے شو بگ باس کی اہم رکن ٹریفک حادثے میں ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 17 جنوری 2021
خاتون کی ہلاکت پر سلمان خان نے اظہار افسوس کیا ہے (فوٹو: فائل)

خاتون کی ہلاکت پر سلمان خان نے اظہار افسوس کیا ہے (فوٹو: فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے مشہور شو ’’بگ باس‘‘ کی اہم رکن ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبول ترین بھارتی متنازع شو ’’ بگ باس 14 ‘‘ کی ٹیلنٹ منیجر ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئیں۔ افسوس ناک واقعہ عین اُس وقت پیش آیا جب خاتون شوٹنگ کرکے واپس گھر جا رہی تھیں۔

پستہ دھکڑ شو کی شوٹنگ کے بعد اپنی اسسٹنٹ کے ہمراہ بائیک پر جا رہی تھیں تاہم اس دوران اندھیرے کے سبب اُن کی بائیک راستے میں گڑھے کی وجہ سے بے قابو ہوکر پھسل گئی جس کی وجہ سے دونوں خاتون سڑک پر گرگئیں۔

اسی دوران عقب سے آنے والی وین اُن پر چڑھ گئی جس کے باعث وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئیں۔ سلمان خان سمیت ان کی پوری ٹیم اپنی رکن کے ہلاک ہونے پر افسردہ ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔