پی سی بی سے تعلقات ٹھیک ہیں اور بورڈ مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا، حفیظ

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 20 جنوری 2021
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹوئنٹی سیریز کیلیے دستیاب ہوں، محمد حفیظ

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹوئنٹی سیریز کیلیے دستیاب ہوں، محمد حفیظ

 لاہور: قومی ٹیم کے آل راؤنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، بورڈ کہیں بھی مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا۔

سجال کے پروگرام میٹ دی پریس میں بات کرتے ہوئے محمد حفیظ  نے کہا کہ پچھلا سال میرے کیرئیر کا کامیاب سال رہا، ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی طرف سے دنیا کا ٹاپ اسکورر بنا، اس سال بھی اسی کامیابیوں کو آگے لے کر چلنا چاہوں گا، میں ہمیشہ پاکستان کے افتخار کے لیے کھیلا ہوں، میرے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تعلقات بالکل ٹھیک ہیں، بورڈ کہیں بھی مجھے سائیڈ لائن نہیں کررہا۔

سابق کپتان نے کہا کہ این او سی بھی اسی وجہ سے ملا کہ قومی ٹیم میں دستیابی میں مسئلہ نہ ہو، ٹی ٹین میچز بائیو سیکیور ببل میں ہوں گے، واپسی پر کورونا پروٹوکولز پورے کرکے مکمل طور پر ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے دستیاب ہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک مصباح الحق ایک بہترین کھلاڑی اور کوچ ہیں، موجودہ منیجمنٹ کا ماحول بہترین ہے، پلیئر کو عزت دی جارہی ہے، اپنی پرفارمنس کا کسی اور کو قصوروار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔