پاکستان کسٹمز رواں سال 2کھرب روپے کا ریونیو کا ہدف حاصل کر لے گا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 27 جنوری 2021
کسٹمز انسداداسمگلنگ مہم کے ذریعے ملک کو6ارب ڈالرکے نقصان سے بچانے میں کامیاب ہواہے، ممبر کسٹمزایف بی آرسید طارق ھدی ۔ فوٹو: فائل

کسٹمز انسداداسمگلنگ مہم کے ذریعے ملک کو6ارب ڈالرکے نقصان سے بچانے میں کامیاب ہواہے، ممبر کسٹمزایف بی آرسید طارق ھدی ۔ فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان کسٹمز رواں سال 2کھرب روپے کا ریونیو کا ہدف حاصل کرلے گا۔

ممبر کسٹمز ایف بی آر سید طارق ھدی نے منگل کو کسٹم ہائوس کراچی میں کسٹمز کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب کے بعد میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کسٹمز انسداد اسمگلنگ مہم کے ذریعے ملک کو6ارب ڈالر کے نقصان سے بچانے میں کامیاب ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسٹمز کی انسداد اسمگلنگ کاروائیوں کے ذریعے اب تک 50ارب روپے کا ریونیو حاصل کیاگیا اور رواں سال کے اختتام تک انسداد اسمگلنگ مہم کے ذریعے 100ارب روپے کے ریونیو کے حصول کی توقع ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔