طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے پرنسپل کو سزائے موت کا حکم

ویب ڈیسک  منگل 16 فروری 2021
عدالت نے اسکول کے دوسرے ٹیچر کو پرنسپل کا ساتھ دینے پر عمر قید کی سزا بھی سنائی. فوٹو: فائل

عدالت نے اسکول کے دوسرے ٹیچر کو پرنسپل کا ساتھ دینے پر عمر قید کی سزا بھی سنائی. فوٹو: فائل

پٹنہ: بھارت میں عدالت نے اسکول پرنسپل کو طالبہ سے زیادتی کرنے پر سزائے موت سنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ میں 11 سالہ طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے پر عدالت نے اسکول پرنسپل اروند کمار کو سزائے موت سنادی، عدالت نے اسکول پرنسپل اروند کمار پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جب کہ اسکول کے دوسرے ٹیچر ابھیشیک کمار کو پرنسپل کا ساتھ دینے پر عمر قید کی سزا سناتے ہوئے 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جو کہ متاثرہ لڑکی کے والد کو دیا جائے گا۔

بھارتی عدالت کے مطابق اسکول پرنسپل نے متعدد بار لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم لڑکی کے حاملہ ہونے پر تمام معاملہ کھل کر سامنے آیا جس کے بعد لڑکی کے والدین نے پولیس سے رابطہ کیا اور اسکول پرنسپل کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، عدالت نے لڑکی کے والد کو 15 لاکھ روپے معاوضہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔