عدنان سمیع نے بیٹے اذان کو گانے سے پہلے کیا مشورہ دیا؟

ویب ڈیسک  منگل 16 فروری 2021
والدین میرے کام کے بہت بڑے نقاد ہیں لہذا انہیں متاثر کرنا بہت مشکل کام ہے، اذان سمیع۔ فوٹو : فائل

والدین میرے کام کے بہت بڑے نقاد ہیں لہذا انہیں متاثر کرنا بہت مشکل کام ہے، اذان سمیع۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: اذان سمیع نے اپنا پہلا البم ریلیز کردیا ہے تاہم عدنان سمیع نے بیٹے کو گانے سے پہلے ایک مشورہ بھی دیا تھا جو اذان نے بتادیا ہے۔

معروف گلوکار عدنان سمیع اور اداکارہ زیبا بختیار کے بیٹے اذان سمیع خان کے نئے گانے نے دھوم مچادی ہے، جس نے بھی گانے کو سنا وہ تعریف کیے بغیر نہ رہ پایا، اذان سمیع نے اپنا پہلا میوزک البم 10 فروری کو ریلیز کیا تھا اور گانے کو یوٹیوب پر اب تک 3 ملین سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں، صرف یہی نہیں اذان سمیع کی مقبولیت کے چرچے بھارت تک جا پہنچے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے انٹریو میں پاکستانی گلوکار اذان سمیع کا کہنا تھا کہ میرے والدین میرے کام کے بہت بڑے نقاد ہیں لہذا انہیں متاثر کرنا بہت مشکل کام ہے، انہیں مجھ سے بہت زیادہ امیدیں ہیں جب کہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار بابا(عدنان سمیع) نے مجھ سے کہا کہ ’جس دن تمہارا گانا کسی دور دراز کے گاؤں میں بجے، جہاں لوگ گانے کی زبان نہ جانتے ہوں اور گانا لوگوں کے دلوں کو چھو جائے، اس دن تم ایک آرٹسٹ بن جاؤ گے تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوا‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔