ویمنز چیمپئن شپ میں شرکت کیلیے 4 غیر ملکی فٹبالرزکراچی پہنچ گئیں

زبیر نذیر خان  پير 8 مارچ 2021
شہر میں شروع ہونے والی قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں غیرملکی پروفیشنل خواتین فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گی۔ فوٹو : فائل

شہر میں شروع ہونے والی قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں غیرملکی پروفیشنل خواتین فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گی۔ فوٹو : فائل

کراچی: پاکستان کے کھیلوں میں تاریخ رقم ہوگی جب کہ منگل سے شہر میں شروع ہونے والی قومی ویمن فٹبال چیمپئن شپ میں غیرملکی پروفیشنل خواتین فٹبالرز بھی ایکشن میں ہوں گی۔

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے تحت 3 اپریل تک جاری رہنے والی قومی ویمن چیمپئن شپ میں پہلی بارغیرملکی پروفیشنل فٹبالرز بھی حصہ لیں گی، کنٹریکٹ کی بنیاد پر قومی ایونٹ میں شرکت کیلیے چارغیر ملکی ویمن فٹبالرز انیتا گیسی، سارو لیمینو، گیتا رانا اور انجیلا کراچی پہنچ گئیں، وہ چیمپئن شپ میں افتتاحی روزماشا یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے سیالکوٹ سٹی ویمن ایف سی کے خلاف کے پی ٹی اسٹیڈیم میں میچ کھیلیں گی۔

قبل ازیں مہمان ویمن فٹبالرز نے اتوارکوپریکٹس سیشن میں شرکت کی اور شام کو ساحلی علاقے کی سیر کی، چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 20 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔