راکھی ساونت نے سری دیوی کا روپ دھار لیا
ویڈیو دیکھ کر بتائیں کہ فلم ناگن کے سیکویل میں اب کس کو کاسٹ کرنا چاہیے، راکھی ساونت
ویڈیو دیکھ کر بتائیں کہ فلم ناگن کے سیکویل میں اب کس کو کاسٹ کرنا چاہیے، راکھی ساونت۔ فوٹو:فائل
بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ راکھی ساونت نے آنجہانی اداکارہ سری دیوی کا روپ دھار لیا۔
متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی بھارتی ڈرامہ کوئن راکھی ساونت نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی مشہور زمانہ فلم 'ناگن' کے گیت پر رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/CMMAKqUncSJ/"]
راکھی ساونت نے اپنے رقص کی ویڈیو ایک ایپلی کیشن کے ذریعے بنائی ہے جس سے سری دیوی کے چہرے کی جگہ اُن کا چہرہ ںظر آرہا ہے۔ ویڈیو دیکھ کر ایسا ہی لگ رہا ہے کہ جیسے اس گیت پر راکھی ہی رقص کر رہی ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: راکھی ساونت نے سلمان خان کیساتھ نیا رشتہ قائم کرلیا
بگ باس 14 کی کھلاڑی راکھی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں کہا کہ میں سری دیوی جی سے بہت محبت کرتی ہوں اور میری پسندیدہ فلم بھی ناگن ہی ہے۔ لیکن میں یہاں اپنے چاہنے والوں سے پوچھنا چاہوں گی کہ اگر اس فلم کا سیکوئل بنایا گیا تو اس فلم میں مرکزی کردار کے لئے کس کو کاسٹ کرنا چاہئے۔ اپنی رائے کا اظہار ویڈیو دیکھنے کے بعد کامنٹس سیشن میں کریں۔