ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

قاسم سوری نے کورونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے


ویب ڈیسک March 10, 2021
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے(فوٹو، فائل)

KARACHI: قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

ملک میں کرونا وائرس کے وار جاری ہیں اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کرونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قاسم سوری نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ میرا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آ گیا ہے دو تین دنوں سے ہلکا سا بخار اور سر میں درد تھا، آپ سب سے اپنی خاص دعاؤں میں یاد رکھنے کی درخواست ہے، اللہ تعالیٰ سب کو اس موذی وائرس سے محفوظ رکھے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ براہِ کرم اس تیسری لہر کو سنجیدگی سےلیں اور خاص طور پر اپنے بزرگوں کو کورونا ویکسین لازمی لگوائیں۔



یہ خبربھی پڑھیے: کورونا وبا؛ مختلف شہروں میں 2 ہفتوں کے لئے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کورونا وائرس کی بدلتی صورت حال کے پیش نظر این سی او سی نے بھی کئی اہم فیصلے کیے ہیں جن میں تمام تجارتی سرگرمیوں پر رات 10 بجے بند کرنے کی حد فوری نافذ کرنے اور 15 مارچ سے شادی ہالز، انڈور ڈائننگ اور سینما گھروں اور زیارتوں کو کھولنے کی اجازت دینے کے پہلے فیصلے کو واپس لینے جیسے اقدامات شامل ہیں۔

مقبول خبریں