ہمایوں سعید کوقومی اعزاز ملنے پر خلیل الرحمان قمر کا ردّعمل سامنے آگیا
اس بار یوم پاکستان پر تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں کئی نمایاں فن کار شامل ہیں
اس بار یوم پاکستان پر تمغہ حسن کارکردگی حاصل کرنے والوں میں کئی نمایاں فن کار شامل ہیں۔ فوٹو:فائل
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ طویل عرصے بعد قومی اعزاز کسی اہل شخص کو دیا گیا ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات پر شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا گیا ہے۔
بات اگر شوبز کی کی جائے تو تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز اداکار ہمایوں سعید، گلوکار علی ظفر،گلو کار محمد علی شہکی، اداکارہ ریشم، اداکارہ سکینہ سموں، اداکارہ ریشم گلوکارہ ثریا خان ، گلوکار کرشن جی کے حصے میں آیا۔
تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز حاصل کرنے والے فنکاروں کو بہترین خدمات انجام دینے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مباکباد بھی دی گئیں۔ ان مبارکباد دینے والوں میں خلیل الرحمان قمر بھی ہیں جنہوں نے اس بار اعزاز حاصل کرنے والے ہمایوں سعید کو اس کا اہل قرار دیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: علی ظفر، ریشم اور ہمایوں سعید سمیت فنکاروں کے لیے قومی اعزازات
خلیل الرحمان قمر نے انسٹا گرام پر اسٹوری میں لکھا کہ طویل عرصے بعد میں نے دیکھا کہ تمغہ برائے حسن کارکردگی کا اعزاز کسی اہل شخص کو دیا گیا ہے۔ انہوں نے ہمایوں سعید کے لیے ترقی اور کام یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: خلیل الرحمان قمر ٹاک شو میں دوران گفتگو مداخلت کرنے پر ساتھی مہمان پر برہم
خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ سول اعزاز حاصل کرنے پر ہمایوں سعید کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ ہمایوں سعید نے ملک میں شہرت کے نئے ریکارڈ قائم کرنے والے ڈرامے 'میرے پاس تم ہو'' کے مرکزی کرداروں میں شامل دانش کا کردار ادا کیا تھا جس کی کہانی اور مکالمے خلیل الرحمان قمر نے لکھے تھے۔