خلیل الرحمان قمر ٹاک شو میں دوران گفتگو مداخلت کرنے پر ساتھی مہمان پر برہم

ویب ڈیسک  پير 22 فروری 2021
 چار شادیوں سے متعلق قرآن پاک کی آیت ہے پھر کسی کو حق نہیں کے اس کے خلاف بات کرے، خلیل الرحمان۔ فوٹو:فائل

چار شادیوں سے متعلق قرآن پاک کی آیت ہے پھر کسی کو حق نہیں کے اس کے خلاف بات کرے، خلیل الرحمان۔ فوٹو:فائل

 لاہور: ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر شو میں دوران گفتگو مداخلت کرنے پر ساتھی مہمان پر برہم ہو گئے اور شو چھوڑ کر چلے گئے۔

خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں مقامی چینل کے ایک شو میں شرکت کی جہاں اُن کے ہمراہ دو اور خواتین مہمان بھی موجود تھی تاہم چار شادیوں کے معاملے پر خاتون کی جانب سے تنقیدی الفاظ استعمال کئے گئے اور انہیں اس موضوع سے متعلق اپنا موقف دینے کا پورا وقت دیا گیا تاہم خلیل الرحمان کو بیچ میں ٹوکا گیا۔

میزبان کی جانب سے خلیل الرحمان قمر سے شادی سے متعلق سوال کیا گیا تو اُن کا کہنا تھا کہ میں نے یہاں آکر چار شادیوں کی بات نہیں کی اگر کسی کا اس حوالے سے کوئی نظریہ بھی ہے آپ کو کس نے اجازت دی ہے اس کے خلاف بات کریں۔ کیوں کہ چار شادیوں سے متعلق قرآن پاک کی باقائدہ آیت موجود ہے اس لئے کوئی بھی اس کے خلاف بات کرنے کی جرات نہیں کر سکتا۔

اسی اثنا میں دیگر خاتون مہمان کی جانب سے خلیل الرحمان قمر کی گفتگو کے دوران مداخلت کی گئی جس پر وہ برہم ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی گفتگو کے دوران کچھ نہیں کہا تو لہذا مجھے میرا موقف دینے کا پورا موقع دیا جائے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: مخالفین اپنی خواتین کو یہ بینر تھما کر تصویر بنوائیں معافی مانگ لوں گا، خلیل الرحمان قمر

بات زیادہ بڑھی تو تو خلیل الرحمان قمر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا مائیک نکال دیا اور شو چھوڑ کر چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔