کپل شرما کا کامیڈی شو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
کپل شرما شو کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ قبل بند کردیا گیا تھا
کپل شرما شو کورونا وائرس کی وجہ سے دو ماہ قبل بند کردیا گیا تھا (فوٹو: فائل)
بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنا مشہور شو ''دی کپل شرما'' دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
''دی کپل شرما'' بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا شو مانا جاتا ہے جس کی وجہ شو میں شامل فن کاروں کی کامیڈی اور کپل شرما کے چٹکلے ہیں جو دیکھنے والوں کو ہنسنے پر مجبور کر دیتے ہیں۔
شو کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس کی ہر نئی قسط میں بالی ووڈ کے ٹاپ کے اداکار اپنی فلموں کی تشہیر کے لیے نہ صرف شرکت کرتے ہیں بلکہ انہیں کپل کی طنز و مزاح کی کامیڈی کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کپل شرما شو حاضرین کی عدم موجود میں نشر ہونے لگا تھا جب کہ فلموں کی نمائش پر پابندی کی وجہ سے شو میں اداکاروں کی شرکت بھی کھٹائی میں پڑنے لگی تھی جس کے باعث چینل کی انتظامیہ نے شو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ پڑھیں: کپل شرما نے کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتادی
دو ماہ قبل بند ہونے والے دی کپل شرما شو کو ایک بار پھر منفرد انداز کے ساتھ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں اس بار مزید نئے چہرے کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔
شو دوبارہ شروع ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کپل شرما نے کہا ہے کہ میں شو شروع ہونے پر بہت پرجوش ہوں اور نئے آنے والے ٹیلنٹ کو خوش آمدید کہتا ہوں۔