کپل شرما نے کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتادی

ویب ڈیسک  جمعرات 28 جنوری 2021
سونی ٹی وی نے بھی شو اگلے ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو:فائل

سونی ٹی وی نے بھی شو اگلے ماہ تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ فوٹو:فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنا کامیڈی شو بند ہونے کی وجہ بتا دی۔

بھارت بھر میں سب سے زیادہ دیکھنے جانے والے ’ کپل شرما ‘ کامیڈی شو سے متعلق کہا جا رہا تھا کہ شو بہت جلد بند ہونے جا رہا ہے۔ جس پر سونی ٹی وی نے وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس نے جہاں بہت سے لوگوں کو متاثر کیا وہیں اس شو کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

چینل انتظامیہ نے یہ بھی کہا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے فلمیں کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے باعث  شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے جس کی وجہ سے فلموں کی تشہیر متاثر ہوئی ہے لہذا شو اگلے ماہ فروری تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/1354742757189795842

چینل کی جانب سے وضاحت دینے کے بعد اب کپل شرما نے بھی شو بند ہونے کی وجہ بتا دی۔ ٹویٹر پر ایک صارف نے کپل سے پوچھا کہ آپ شو بند کیوں کر رہے ہیں؟ جس پر کپل نے جواب دیا کہ مجھے ان دنوں گھر پر رہنے کی ضرورت ہے کیوں کہ میری زوجہ دوسری بار اُمید سے ہیں۔

https://twitter.com/KapilSharmaK9/status/1354741863027068933

کپل شرما نے اپنی ٹویٹ میں یہ بھی کہا کہ ہمیں بالکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ بیٹا ہوگا یا بیٹی لیکن جو بھی ہو بس صحت مند اور تندرست ہو۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔