مزید ڈیڑھ سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتاہوں عبدالرزاق

مکمل فٹ ہونے کے بعد سلیکٹرز کو آگاہ کروں گاجس کے بعد ٹیم میں شامل کرنا قومی سلیکٹرز کا کام ہے، عبدالرزاق

عبدالرزاق گزشتہ برس متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان فٹ ہوگئے تھے۔ فوٹو : فائل

آل راؤنڈ کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ وہ اب بھی مزید ڈیڑھ برس تک بین الاقوامی کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔


لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی فٹنس پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب وہ اپنے آپ کو پہلے سے زیادہ بہترمحسوس کررہے ہیں، مکمل فٹ ہونے کے بعد سلیکٹرز کو آگاہ کریں گے،جس کے بعد ٹیم میں شامل کرنا قومی سلیکٹرز کا کام ہے۔ انھوں نے کہا کہ ان کی کرکٹ ابھی ختم نہیں ہوئی وہ سمجھتے ہیں کہ ابھی ان کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی اور مزیدڈیڑھ سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس عبدالرزاق متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ان فٹ ہوگئے تھے۔
Load Next Story