امریکا نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا

غیر ملکی فوجیوں کے افغانستان سے انخلا کے بعد ترک فوج کابل کے حامد کرزئی ایئرپورٹ کی حفاظت پر مامور ہوگی

جوبائیڈن نے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی دینے کی منظوری دیدی، فوٹو: فائل

QUETTA:
امریکا نے صدر طیب اردوان کی پیشکش قبول کرتے ہوئے کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کی ذمہ داری ترک فوج کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کابل ایئرپورٹ فوجیوں کے انخلا کے بعد بھی غیر ملکی وفود کی افغانستان آمد و رفت کے لیے استعمال ہوتا رہے گا۔

یہ خبر پڑھیں : امریکا اور ترکی کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو حل نہ ہوسکے، اردوان


امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سُلیوان کا کہنا ہے کہ کابل ایئرپورٹ کی سیکیورٹی ترکی کے حوالے کرنے کا فیصلہ صدر جو بائیڈن اور ترک صدر طیب اردوان کے درمیان برسلز میں ہونے والی ملاقات میں کیا گیا۔

امریکی مشیرِ قومی سلامتی جیک سُلیوان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تنازع اور تناؤ کا باعث بننے والے معاہدوں کا طویل مدتی حل نہیں نکل سکا تاہم دونوں رہنماؤں نے ان معاملات پر بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : روس سے میزائل خریداری پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترکی کا امریکا کو جواب

واضح رہے کہ امریکا نے ترکی کا روس سے ایس-400 دفاعی نظام خریدنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ کیئے گئے امریکی جیٹ فائٹر طیاروں کی خریداری کے معاہدے کو منسوخ کردیا تھا اور یہ معاملہ تاحال تعطل کا شکار ہے۔
Load Next Story