- سویلین کا ٹرائل؛ لارجر بینچ کیلیے معاملہ پھر پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھیج دیا گیا
- رائیونڈ؛ سفاک ملزمان کا تین سالہ بچے پر بہیمانہ تشدد، چھری کے وار سے شدید زخمی
- پنجاب؛ بےگھر لوگوں کی ہاؤسنگ اسکیم کیلیے سرکاری زمین کی نشاندہی کرلی گئی
- انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پی ایچ ایف کے دونوں دھڑوں سے رابطہ کرلیا
- بلوچ لاپتہ افراد کیس؛ پتہ چلتا ہے وزیراعظم کے بیان کی کوئی حیثیت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- چوتھا ٹی20؛ رضوان کی پلئینگ الیون میں شرکت مشکوک
- ایرانی صدر کا دورہ اور علاقائی تعاون کی اہمیت
- آئی ایم ایف قسط پیر تک مل جائیگی، جون تک زرمبادلہ ذخائر 10 ارب ڈالر ہوجائینگے، وزیر خزانہ
- حکومت رواں مالی سال کے قرض اہداف حاصل کرنے میں ناکام
- وزیراعظم شہباز شریف کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- شیخ رشید کے بلو رانی والے الفاظ ایف آئی آر میں کہاں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
- بورڈ کا قابلِ ستائش اقدام؛ بےسہارا و یتیم بچوں کو میچ دیکھانے کی دعوت
- امریکا نے بھارت میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو شرمناک قرار دیدیا
- پاکستان کی مکئی کی برآمدات میں غیر معمولی اضافہ
- ایلیٹ فورس کا ہیڈ کانسٹیبل گرفتار، پونے دو کلو چرس برآمد
- لیجنڈز کرکٹ لیگ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آگئی
- انجرڈ رضوان قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں شامل نہ ہوسکے
- آئی پی ایل، چھوٹی باؤنڈریز نے ریکارڈز کا انبار لگا دیئے
- اسٹاک ایکسچینج؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور
- شاداب کو ٹیم کے اسٹرائیک ریٹ کی فکر ستانے لگی
امریکا اور ترکی کے درمیان ایسا کوئی مسئلہ نہیں جو حل نہ ہوسکے، اردوان
برسلز: ترک صدر طیب اردوان اور امریکی صدر جو بائیڈن نے دوبدو ہونے والی پہلی ملاقات کو مثبت اور مخلصانہ بات چیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ متعدد معاملات پر مذاکرات کا عمل دونوں ممالک کے حکام کے درمیان جاری رہے گا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر جوبائیڈن سے پہلی ملاقات کی۔ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی دو بدو ملاقات میں ایف-35 فائٹر طیاروں کے تنازعے اور افغانستان کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے مختصر گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے بل مشافہ ہونے والی بات چیت کو کافی مثبت اور خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے اعلیٰ سرکاری حکام کے درمیان مذاکرات کا عمل جاری رہے گا اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت کے لیے پُرامید ہوں۔
یہ خبر پڑھیں : امریکا افغان امن اور کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کیلیے ترکی پر بھروسہ کرسکتا ہے، اردوان
اس موقع پر ترک صدر طیب اردوان نے جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات کو مخلصانہ کاوش اور نتیجہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان کئی مہینوں کی عداوت کے باوجود ایسا کوئی ایشو نہیں ہے جو حل نہ ہوسکے۔
ترک صدر نے امریکا کے ساتھ برسوں پرانی دوستی کی بحالی پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ جو بائیڈن کے ساتھ وسیع تر بات چیت میں علاقائی امور پر تعاون کا احاطہ کیا گیا ہے جس پر دونوں ممالک کے وفد بات چیت جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ ملاقات سے قبل ترک صدر نے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں امن و استحکام کو برقرار رکھنے اور کابل ایئرپورٹ کی حفاظت کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا ان معاملات پر ترکی پر بھروسہ کرسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔