پیوٹن سے ایرانی سلامتی کے سربراہ محسن رضائی کی ملاقات، مجتبیٰ خامنہ ای کا خط بھی پہنچا دیا

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جارہی ہیں


ویب ڈیسک November 06, 2026

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایران کے سلامتی کے سربراہ محسن رضائی سے ماسکو میں ملاقات کی ہے، جس میں خطے کی سکیورٹی صورتِ حال اور جاری کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کے مطابق یہ ملاقات جمعرات کو ہوئی۔ اس موقع پر محسن رضائی نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا ایک خط بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے حوالے کیا۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ ختم کرانے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جارہی ہیں۔ روس اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطح کے رابطے خطے کی بدلتی ہوئی صورتِ حال میں اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔

تاہم ایرانی سرکاری میڈیا کی رپورٹ میں مجتبیٰ خامنہ ای کے خط کے مندرجات یا پیوٹن اور محسن رضائی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔