بھارتی انفلوئنسر بٹو تباہی آلودہ دریا کی صفائی کے بعد جلدی بیماری کا شکار

صارفین نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں فوری طبی معائنہ کرانے کا مشورہ دیا ہے۔


ویب ڈیسک November 06, 2026

بھارت میں آلودہ دریا کی صفائی کرنے والے معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر بٹو تباہی جلد کی مسائل کا شکار ہو گئے۔

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں دریائے اجنار کی صفائی میں مصروف بٹو تباہی، جن کا اصل نام سریندر سنگھ چوہدری ہے، نے انسٹاگرام پر اپنی متاثرہ جلد کی ویڈیو شیئر کی۔

ویڈیو میں ان کے ہاتھوں اور ٹانگوں کی جلد اترتی دکھائی دے رہی ہے۔ آلودہ پانی اور کچرے سے مسلسل رابطے کے بعد انہیں یہ مسائل پیش آئے۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

بٹو تباہی اس سے قبل ربڑ کے دستانوں اور جوتوں سمیت بنیادی حفاظتی سامان کے ساتھ دریا کی صفائی کرتے رہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد صارفین نے ان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں فوری طبی معائنہ کرانے اور صفائی کے دوران بہتر حفاظتی لباس استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔