- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
- شاہین سے بدتمیزی، افغان شائق کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا
- کامیاب کپتان بننے پر بابراعظم کو چیئرمین کی جانب سے شرٹ کا تحفہ
- بجٹ، بزنس فورم کی لسٹڈ کمپنیوں کیلیے کم ازکم ٹیکس ختم کرنے سمیت مختلف تجاویز
- پاکستان سے توانائی، ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن دیگرشعبوں میں تعاون کرینگے، عالمی بینک
- غیرملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھنے لگا
- 5 سال میں صرف 65 ارب روپے مختص، اعلیٰ تعلیم کا شعبہ شدید مشکلات کا شکار
- 4 سال میں مہنگائی کم، ترقی، سرکاری ذخائربڑھیں گے، آئی ایم ایف
- نااہل حکومتیں پہلے بھی تھیں، آج بھی ہے:فیصل واوڈا
- ایران نے چابہار بندرگاہ کے ایک حصے کا انتظام 10 سال کیلئے بھارت کے حوالے کردیا
- مظفرآباد صورت حال بدستور کشیدہ، فائرنگ سے دو مظاہرین جاں بحق اور متعدد زخمی
- پاکستان اور امریکا کا ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا عزم
- سینٹرل ایشین والی بال لیگ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی
- نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات شروع
- آئین معطل یا ختم کرنے والا کوئی بھی شخص سنگین غداری کا مرتکب ہے، عمر ایوب
- آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کردیا
- آزاد کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کا نوٹیفکیشن دیکھنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان
- خواجہ آصف کا ایوب خان پر آرٹیکل 6 لگانے اور لاش پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ
کرینہ بھی رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی کی اہمیت بتانے لگیں
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور بھی پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پانی کی اہمیت بتانے لگیں۔
معروف پرتگالی اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے پچھلے دنوں ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی کوکا کولا کی بوتلوں کو ہٹا کر ان کی جگہ پانی کی بوتل رکھ دی تھی۔ رونالڈو کے چند سیکنڈ کے اس عمل سے کوکا کولا کمپنی کوحصص کی قیمتوں میں کمی سے 4 ارب ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔
رونالڈو نے اس طرح لوگوں کو سافٹ ڈرنک کے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرنے کی کوشش کی تھی کہ یہ تمام ڈر نکس انسانی صحت کے لیے نہایت خطرناک ہوتی ہیں اور پانی انسانی جسم اور صحت کے لیے کتنا ضروری ہے۔ رونالڈو کے اس عمل کو پوری دنیا میں بہت سراہا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رونالڈو نے چند سیکنڈ میں کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا
حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور نے انسٹاگرام پر اپنی 2007 میں ریلیز ہونے والی مقبول ترین فلم ’’جب وی میٹ‘‘ کے سین کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ ہاتھ میں پانی کی بوتل پکڑ کر کہہ رہی ہوتی ہیں ’’کولا، سوڈا سب اپنی جگہ پر ہیں، پر پانی کا کام پانی ہی کرتاہے‘‘۔
کرینہ نے یہی لائن اپنی انسٹا اسٹوری میں بھی لکھی اور لوگوں کو پانی کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم فٹبالر نے پریس کانفرنس میں سامنے رکھی بیئرکی بوتل ہٹادی
واضح رہے کہ ایک مسلم فٹبالر پال پوگبا نے بھی رونالڈو کی طرح ایک پریس کانفرنس کے دوران اپنے سامنے رکھی بیئر کی بوتل ہٹادی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔