- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
رونالڈو نے چند سیکنڈ میں کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا
لزبن: پرتگالی اسٹرائیکر رونالڈو کی ایک معمولی حرکت نے بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کوکا کولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان پہنچا دیا۔
ایکسپریس ٹریبون کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے گزشتہ روز ہونے والی پریس کانفرنس میں یورو 2020 کے اسپانسرڈ مشروب کوکاکولا کی دوبوتلوں کو سائڈ پر رکھتے ہوئے پانی کی بوتل اٹھا کر کہا ’ ایگوا ( پانی!)‘۔ دیکھتے ہی دیکھتے رونالڈو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
WATCH: Footage of Portuguese footballer Christiano Ronaldo replacing a leading soda brand for water has gone viral.
For more updates from the Euro Championship 2021, follow our sports page: https://t.co/rK4UHoHBZi#etribune #ViralVideo #Football #Euro2021 pic.twitter.com/T5mdq3TYB4
— Tribune Sports (@ETribuneSports) June 15, 2021
30 منٹ کی اس پریس کانفرنس میں رونالڈو کی جانب سے سافٹ ڈرنک کےبجائے پانی کو فرغ دینے کے بعد کوکا کولا کے شیئر کی قیمت 56 ڈالر 10 سینٹ سے کم ہوکر 55 ڈالر 22 سینٹ پر پہنچ گئی، جس کے نتیجے میں کوکاکولا کو 4 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا اور اس بین الاقوامی مشروب ساز کمپنی کی مالیت 242 ارب ڈالر سے کم ہوکر 238 ارب ڈالر ہوگئی۔
اس واقے کی تفصیلات بتاتے ہوئے یورو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری پریس کانفرنس میں آمد پر کھلاڑیوں کو کوکاکولا اور کوکا کولا زیرو کے ساتھ پانی بھی پیش کیا جاتا ہے۔
واضح رہے رونالڈو پہلے بھی سافٹ ڈرنکس اور میٹھے مشروبات پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کر چکے ہیں اور اپنے بیٹے رونالڈو جونیئر پر جنک فوڈ کھانے اور کوکا کولا اور فانٹا پینے پر برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔