لامین یمال سے بریک اپ، گرل فرینڈ کی لائیو ویڈیو کی حقیقت کیا ہے؟

صارفین کا کہنا ہے کہ اعتماد ختم ہونے کی صورت میں تعلق ختم کرنا بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے


اسپورٹس ڈیسک August 12, 2026

اسپین کے نوجوان فٹبال اسٹار لامین یمال اور ان کی مبینہ گرل فرینڈ انیس گارسیا سانتوس کے تعلقات میں دراڑ کی خبریں ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔

فیفا ورلڈکپ 2026 کے دوران دونوں کی نجی زندگی سے متعلق قیاس آرائیوں میں اضافہ ہوا تاہم انیس گارسیا کی جانب سے یمال کی مبینہ بے وفائی کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک فین پیج نے دعویٰ کیا کہ انیس نے انسٹاگرام لائیو ویڈیو میں یامال سے تعلق ختم کرنے کا اعلان کیا اور ان پر متعدد بار دھوکا دینے کا الزام لگایا۔ تاہم یہ دعویٰ مکمل طور پر بے بنیاد نکلا ہے۔

دستیاب معلومات کے مطابق انیس گارسیا نے نہ اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں اور نہ ہی کسی انٹرویو میں یمال کے خلاف ایسا کوئی بیان دیا ہے۔

جعلی پوسٹ کے باوجود کئی مداحوں نے اسے حقیقت سمجھتے ہوئے یمال کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انیس گارسیا کے حق میں بیانات دیے۔

کچھ صارفین نے کہا کہ اعتماد ختم ہونے کی صورت میں تعلق ختم کرنا بہتر فیصلہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب یمال اور انیس گارسیا کی جانب سے اب تک ان افواہوں پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے اور دونوں نے اپنی نجی زندگی کو عوامی بحث سے دور رکھا ہوا ہے۔