- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے مداحوں سے معافی مانگ لی
ابوظبی: اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اپنی ٹیم کے مداحوں سے معافی مانگ لی، ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اعصاب کو قابو رکھنے کی ضرورت تھی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پاکستان سپر لیگ 6 کے لیگ میچز میں اچھی کارکردگی دکھائی، اطمینان سے کھیلتے ہوئے 10 میں سے 8 میں فتوحات حاصل کیں لیکن پلے آف مرحلے میں ہتھیار ڈال دیے۔
کپتان شاداب خان نے پشاور زلمی سے ایلیمنیٹر 2 میں ناکامی کے بعد کہاکہ پلے آف کے دونوں میچز میں ہم بیٹنگ میں اپنا ردھم برقرار نہیں رکھ پائے، ہم سے دباؤ کی صورتحال میں بہتر کھیلا ہی نہیں گیا، پلیئرز کواعصاب قابو میں رکھنے کی صرورت تھی، یہ کافی مشکل تھا، ہم صورتحال کو اپنے حق میں استعمال نہیں کرسکے، حسن علی کی بیٹنگ ہمیں میچ میں لے آئی تھی مگر چھوٹی غلطیاں بھاری پڑگئیں، اگر ہم شروع میں ہی زازئی کا کیچ تھام لیتے تو کھیل کا منظر الگ قسم کا ہوسکتا تھا۔
انھوں نے کہا کہ ہم نے 8 لیگ میچز جیتے مگر ان 2 پریشر میچز میں ویسا پرفارم نہیں کرپائے جیسا کرنا چاہیے تھا، ہم اپنے شائقین سے معذرت خواہ ہیں، اگلے سیزن میں چیمپئن بننے کی پوری کوشش کریں گے۔
دوسری جانب میچ کے ہیرو حضرت اللہ زازئی اپنی ٹیم پشاور زلمی کو فتح دلانے پر کافی خوش ہیں،انھوں نے کہاکہ پچ کافی مشکل تھی، اس لے سست روی سے آغاز کر کے خود کو ایڈجسٹ کرنا چاہا،ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر پچ آسان ہوتی تو میچ کافی پہلے ختم ہوجاتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔