ایف آئی اے کی حمزہ شہباز سے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش

حمزہ سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے گئے

حمزہ سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے گئے

حمزہ شہباز شریف ایف آئی اے پہنچے جہاں ان سے منی لانڈرنگ کیس پر تفتیش کی گئی۔

حمزہ شہباز شریف سے ایف آئی اے کی پانچ رکنی ٹیم نے تحقیقات کی۔ ان سے رمضان اور العریبیہ شوگر ملز سے متعلق سوالات کیے گئے اور وہ 40 منٹ تک ایف آئی اے دفتر میں رہے۔

حمزہ شہباز شریف پر ہنڈی کے ذریعے بیرون ملک رقم منتقل کرنے کا بھی الزام ہے۔ ایف آئی اے نے پیشی سے قبل حمزہ شہباز کو سوال نامہ بھجواتے ہوئے متعلقہ ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی تھی۔


یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف سے ایف آئی اے کی منی لانڈرنگ کیس پر تفتیش

منی لانڈرنگ کیس

شہباز شریف، حمزہ و سلمان شہباز کے خلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی انکوائری میں ذاتی ملازمین کے نام شامل ہیں، شہباز شریف اور ان کے بچوں نے چپڑاسی، کلرک، کیشیئرز اور گودام مینجرز کے نام پر منی لانڈرنگ کی، منی لانڈرنگ میں شوگر ملز ہی کے 20 ملازمین کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔

چپڑاسی مقصود کے نام پر 2 ارب 70 کروڑ ، حاجی نعیم کے نام پر 2 ارب 80 کروڑ اور ڈرائیور کے نام پر اڑھائی ارب روپے، چپڑاسی اسلم کے نام پر ایک ارب 75 کروڑ، کلرکس اظہر اور غلام شبیر خضر حیات کے ناموں پر ساڑھے چار ارب کی منی لانڈرنگ کی گئی۔ اس کے علاوہ قیصر عباس، اکبر، اقرار، انور، یاسین، غضنفر، توقیر، ظفر اقبال، کاشف مجید اور مسرور انور کے نام بھی استعمال کیے گئے۔
Load Next Story