- بھارتی فوج کی گاڑی نے مسافر بس اور کار کو کچل دیا؛ 2 ہلاک اور 15 زخمی
- کراچی میں 7سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی
- نیب ترامیم کیس؛ عمران خان کو بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیشی کی اجازت
- کوئٹہ؛ لوڈشیڈنگ کیخلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر احتجاج 6 روز سے جاری
- حکومت کو نان فائلرز کی فون سمز بلاک کرنے سے روکنے کا حکم
- آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر اظہارتشویش
- کراچی یونیورسٹی میں فلسطین سے اظہار یکجہتی؛ وائس چانسلر نے مہم کا آغاز کردیا
- کراچی میں شدید گرمی کے دوران 12، 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ، شہری بلبلا اٹھے
- کم عمر لڑکی کی شادی کرانے پر نکاح خواں کیخلاف کارروائی کا حکم
- جنوبی وزیرستان؛ گھر میں دھماکے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق
- آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان
- جوسز پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس؛ خسارے کا سودا
- وزیراعظم کا اسٹریٹیجک اداروں کے سوا تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
- طبی آلات کی چارجنگ، خطرات اور احتیاطی تدابیر
- 16 سال سے بغیر کچھ کھائے پیے زندہ رہنے والی خاتون
- واٹس ایپ صارفین کو نئی جعلسازی سے خبردار رہنے کی ہدایت
- ممبئی میں مٹی کا طوفان، 100 فٹ لمبا بل بورڈ گرنے سے 14 افراد ہلاک
- غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی نہیں ہو رہی ، امریکا
- بولرز کی خراب فارم نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
- محمد رضوان نے اپنی ’سادہ‘ فلاسفی بیان کردی
عائزہ خان کی بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے روپ میں ویڈیو وائرل
کراچی: پاکستان ٹی وی کی سپراسٹار عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ کاجول کے مشہور کردار ’انجلی‘ کے روپ میں نظر آرہی ہیں۔
عائزہ خان کی حال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو جس میں بالی ووڈ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ کی انجلی بنی ہوئی ہیں سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی۔ عائزہ خان نہ صرف ویڈیو میں انجلی کی طرح نظر آرہی ہیں بلکہ بالکل ان کی طرح اداکاری بھی کررہی ہیں۔ انجلی کا کردار فلم میں بالی ووڈ اداکارہ کاجول نے ادا کیاتھا۔
1998 میں ریلیز ہوئی فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ اپنے وقت کی بلاک بسٹر فلم تھی۔ جس میں اداکارہ کاجول نے انجلی، شاہ رخ خان نے راہول اور رانی مکھرجی نے ٹینا کا کردار نبھایا تھا۔ لوگوں کو نہ صرف فلم بہت پسند آئی تھی بلکہ فلم کے یہ تینوں کردار بھی بے حد مقبول ہوئے تھے۔ خاص طور پر کاجول کا کردار جو فلم کی ابتدا میں ٹام بوائے کے کردار میں نظر آئی تھیں۔
عائزہ خان نے انجلی کے کردار میں اپنی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا مجھے ڈرامے میں یہ کردار ادا کرتے ہوئے بہت مزہ آیا۔ مجھ سے انتظار نہیں ہورہا کب آپ میرا یہ روپ دیکھیں گے۔
واضح رہے کہ عائزہ خان نے’’انجلی‘‘ کا کردار اپنے آنے والے ڈرامے ’’لاپتہ‘‘ میں ادا کیا ہے۔ اس ڈرامے میں عائزہ خان ایک ٹاک ٹاکر کے کردار میں نظر آئیں گی اور اپنے کردار کی ڈیمانڈ کے مطابق پاکستان اور بھارت کی مشہور فنکاراؤں کی طرح کردار نبھاتی ہوئی نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔