- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، اسلام آباد میں رونمائی
- وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
- برطانیہ کا ایرانی ڈرون انڈسٹری پر نئی پابندیوں کا اعلان
- سزا اور جزا کے بغیر سرکاری محکموں میں اصلاحات ممکن نہیں، وزیر اعظم
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست
- حماس کی قید میں موجود اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
امیزون پلیٹ فارم برآمدات بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا
کراچی: آن لائن فروخت کے بڑے پلیٹ فارم امیزون نے پاکستان کو اپنی سیلنگ لسٹ میں شامل کر لیا ہے لہٰذا بہت جلد ملتان میں ’امیزون فل فلمنٹ اینڈ فیسیلٹیشن سینٹر‘ کام شروع کر دے گا جس کے ذریعے درمیانے درجے کے کاروبار اپنی مصنوعات دنیا بھر کو فروخت کرنے لگیں گے جس سے برآمدات میں اضافہ ہوگا۔
پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق مالی سال 2020-21ء میں پاکستانی برآمدات 25.3 بلین ڈالر رہیں۔ مالی سال 2019-20ء میں برآمداتی حجم 21.4 بلین ڈالر تھا تاہم اس عرصے کے دوران درآمدات بھی 44.5 بلین ڈالر سے بڑھ کر 56.3 بلین ڈالر ہوگئیں۔ یوں تجارتی خسارہ 31 بلین ڈالر کی بلند ترین سطح پر رہا۔
تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے برآمدات میں اضافے کی ضرورت ہے اس کے ساتھ ساتھ لگژری اشیاء کی درآمد پر بھی قابو پانا ہوگا۔
امیزون کی سیلنگ لسٹ میں شامل ہوجانے کے بعد ملکی برآمدات میں اضافہ متوقع ہے، جس سے تجارتی خسارہ کم کرنے میں مدد ملے گی۔ ملتان میں امیزون فل فلمنٹ اینڈ فیسیلٹیشن سینٹر قائم ہونے سے خدمات کی برآمدات میں بھی بہتری آئے گی۔
گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11ماہ میں خدمات کی برآمدات 5 بلین ڈالر رہی تھی مگر درآمدات 3 بلین ڈالر بڑھ کر 8 بلین ڈالر ہو گئیں۔ خدمات کا خسارہ بھی برآمدات میں اضافے کے ذریعے محدود کیا جاسکتا ہے۔ اس ضمن میں بھی امیزون پاکستان پلیٹ فارم معاون ثابت ہوگا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔