- غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا
- راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کو ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی
- یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
- ایوریج ٹیم کیخلاف شکست؛ بلاوجہ کی تبدیلیاں "نام نہاد تجربہ" قرار
- حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھادیا
- سپریم کورٹ؛ جے ایس ایم یو کنٹریکٹ ملازمین کی ریگولرائزیشن کی درخواست مسترد
- ٹی20 ورلڈکپ؛ وقار یونس نے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا بتادیا
- پختونخوا میں 29 اپریل تک گرج چمک کیساتھ بارش اور آندھی کا امکان
- پی ٹی آئی جلسہ؛ سندھ ہائیکورٹ کی انتظامیہ کو اجازت نہ دینے کی معقول وجہ بتانے کی ہدایت
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
- اداروں کیخلاف پروپیگنڈا؛ اعظم سواتی کو ایف آئی اے کے پاس شامل تفتیش ہونے کا حکم
- بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، جھیل میں شگاف پڑ گیا، آبادیاں زیرِ آب
گوگل نے تھرڈ پارٹی سائن ان کو مزید آسان بنا دیا
سلیکان و یلی: گوگل نے اپنے صارفین کی ایک اور دیرینہ مشکل کا آسان حل پیش کردیا ہے۔
ہم میں سے بیشتر افراد نے کسی نئی ایپلی کیشن میں لاگ ان ہونے کے لیے تھرڈ پارٹی سائن ان کا آپشن ضرور استعمال کیا ہوگا، جس میں صارفین کو ہر ایپ کے لیے پاس ورڈ یاد رکھنے کی جھنجھٹ سے بچنے کے لیے ای میل ایڈریس، فیس بک یا ٹوئٹر اکاونٹ سے لاگ ان ہونے کا آپشن دیا جاتا ہے۔ لیکن کچھ صارفین کے لیے تھرڈ پارٹی ایپلی کیشن میں سائن ان کا طریقہ کار زیادہ مشکل بن جاتا ہے لیکن اب گوگل نے اپنے صارفین کی اس پیچیدہ مشکل کو مزید سہل بنا دیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ نائن ٹو فائیو گوگل میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اس طریقہ کار میں مزید بہتری کرکے سائن ان کے تجربے کو نہایت آسان کردیا ہے۔ ٹیکنالوجی جائنٹ نے ‘گوگل آئڈینٹیٹی سروسز” کے نام سے متعارف کرانے والے اپنے ماڈیول میں ” ون ٹیپ آتھینٹی کیشن ” کا اضافہ کردیا ہے، جس کی بدولت تھرڈ پارٹ ایپلی کیشن میں سائن ان کا طریقہ بہت آسان ہوگیا ہے۔
یہ نیا طریقہ براہ راست موجودہ ویب سائٹس پر کام کرے گا اور استعمال کنندہ علحیدہ سے سائن ان پیچ پر ری ڈائریکٹ( منتقل) نہیں ہوگا۔ اس نئے فیچر کا مقصد استعمال کنندگان کے برائوزنگ کے تجربے کو کسی مشکل کے بنا رواں بنانا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈروئیڈ فون صارفین کے لیے بھی دست یاب ہوگا اور اینڈروئیڈ صارفین کے موبائل پر “ون ٹیپ پرومپٹ” ظاہر ہوگا، جب کہ ڈیسک ٹاپ صارفین اسے سیدھی طرف اوپر دیکھ سکیں گے۔
یہ فیچر نئے سائن اپ ہونے والے صارفین اور پرانے لاگ ان ہونے والے صارفین دونوں کے لیے کام کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق استعمال کنندہ اس ویب سائٹ پر نیچے کی طرف اپنا نام، ای میل ایڈریس اور پروفائل تصویر بھی دیکھ سکیں گے۔
گوگل کے مطابق سوشل نیوز ویب سائٹس reddit پہلے ہی اس نئے فیچر کو کام یابی سے استعمال کر رہی ہے۔ اور اس کے بدولت نئے یوزرز کے سائن اپ اور پرانے یوزرز کے دوبارہ سائن کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔