مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 6 اگست 2021
اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

 کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کوفی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 85 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 12 ڈالرکی کمی سے 1799 ڈالرکی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو فی تولہ اورفی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور85 روپے کی کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاوراورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر110200 روپے اورفی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر94479 روپے ہوگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے 1460 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 1251.71 روپے پرمستحکم رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔