سونو سود کا ایک کروڑ روپے مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب

کسی کی مدد کرنے سے بہتر کوئی رول نہیں، اگر آپ کسی کی مدد کرتے ہیں تو آپ سے بڑا کوئی ہیرو نہیں، اداکارہ

کسی کی مدد کرنے سے بہتر کوئی رول نہیں، اگر آپ کسی کی مدد کرتے ہیں تو آپ سے بڑا کوئی ہیرو نہیں، اداکارہ (فوٹو: فائل)

بھارتی اداکار اور سماجی کارکن سونو سود نے ایک کروڑ روپے مانگنے والے مداح کو دلچسپ جواب دے دیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مہندرا نامی مداح نے اداکار سونو سود سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کیا۔ مداح نے لکھا 'سر ایک کروڑ دو نا مجھے'۔ اس کے جواب میں اداکار نے لکھا کہ 'بس ایک کروڑ روپے۔۔ تھوڑے زیادہ ہی مانگ لیتے'۔

ایک اور مداح نے ٹوئٹ کرتے ہوئے سونو سود سے کہا کہ 'سر آپ کی اگلی فلم میں مجھے رول دیں گے کیا؟'۔ اس پر سونو سود کے جواب کو مداحوں نے کافی پسند کیا۔ اداکارہ نے کہا کہ 'کسی کی مدد کرنے سے بہتر کوئی رول نہیں، اگر آپ کسی کی مدد کرتے ہیں تو آپ سے بڑا کوئی ہیرو نہیں'۔


Load Next Story