پاکستان کیساتھ ملکر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں روس

افغان سرزمین پر امن قائم کرنے کیلیے پرعزم ہیں تاکہ خطے کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو، سرگئی لاروف


ویب ڈیسک August 24, 2021
افغان سرزمین پر امن قائم کرنے کیلیے پرعزم ہیں تاکہ خطے کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو، سرگئی لاروف

روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ملکر افغانستان میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کے وزیرخارجہ سرگئی لاروف نے ایک انٹریو میں کہا ہے کہ امریکا، روس، چین اور پاکستان، افغان بحران کو حل کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سرزمین پر امن قائم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ خطے کو کسی قسم کا خطرہ نہ ہو۔

روسی وزیرخارجہ نے افغان مہاجرین کو وسطی ایشیا میں داخلے کی اجازت دینے اور وہاں امریکی فوج کو ان کی نگرانی پر معمور کرنے کے خیال کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کا خیال ہے کہ وسط ایشیائی ممالک یا دنیا میں کوئی بھی ملک امریکی اہداف کو مکمل کرنے کے لیے قربانی کا بکرا بنے گا تو یہ آپ کی خام خیالی ہے اور میرا نہیں خیال کسی بھی ملک کو ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں