کراچی؛ قائد آباد کے قریب کار میں گیس بھراتے ہوئے آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس گئے

 زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے


اسٹاف رپورٹر December 02, 2025

کراچی:

 

قائد آباد مین چوک کے قریب کار میں ایل پی جی گیس بھراتے ہوئے آگ بھڑکنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

 ایدھی حکام کے مطابق واقعہ کلٹس کار میں ایل پی جی گیس بھراتے ہوئے پیش آیا ہے جس میں 32 سالہ علی عباس ، اہلیہ 30 سالہ رمشا ، 3 بیٹیاں 6 سالہ عنیبا ، 9 سالہ عنایہ اور 5 سالہ جنت کے علاوہ 50 سالہ نگہت زوجہ تنویر عباس شامل ہیں۔

 زخمیوں کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مقبول خبریں