انٹرن شپ کے بہانے ڈاکٹر کی میڈیکل طالبہ سے کئی ماہ تک زیادتی، ویڈیوز بھی بناتا رہا

پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے


ویب ڈیسک November 30, 2025

سرگودھا میں انٹرن شپ کا جھانسہ دے کر نجی اسپتال کا ڈاکٹر میڈیکل طالبہ سے کئی ماہ تک زیادتی کرتا رہا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

مثاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ ساجد شہید پولیس نے مقدمہ درج کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اسلحے کے زور پر زیادتی اور فحش ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتا رہا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کروا لیا گیا، پولیس ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

مقبول خبریں