منوڑہ کے قریب ڈوبنے والے چوتھے ماہیگیر کی لاش چرنا آئرلینڈ کے قریب سے نکال لی گئی

ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ 23 جنوری کو منوڑہ کے قریب سمندر میں پیش آیا تھا


اسٹاف رپورٹر January 31, 2026

منوڑہ سمندر میں چار ماہی گیروں کے ڈوبنے کے واقعے میں چوتھی ماہیگیر کی لاش حادثے کے آٹھویں روز نکال لی گئیں۔

 ایدھی بحری رضاکاروں کی جانب سے جاری سرچ آپریشن کے دوران چوتھے ماہی گیر کی لاش ملی۔  ایدھی بحری ٹیم کے مطابق چوتھے ماہی گیر کی لاش چرنا آئی لینڈ کے قریب سمندر سے ملی، جس کے بعد سرچ آپریشن مکمل کر لیا گیا۔

ایدھی حکام کے مطابق ڈوبنے والے ماہی گیروں میں 30 سالہ ہارون ولد سلیم ، محمد حسین ولد رحمان 35 سالہ علاؤالدین ولد امیر اسلام اور 29 سالہ حمید حسین ولد امیر حسین نامی ماہیگیر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ماہی گیروں کی کشتی کو حادثہ 23 جنوری کو منوڑہ کے قریب سمندر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد ایدھی بحری رضاکاروں نے فوری طور پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا۔

ایدھی حکام کے مطابق چوتھے ماہی گیری کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیگی۔

مقبول خبریں