پی اے سی؛ کمپنیوں سے 26 ارب جرمانہ وصولی میں تاخیر پر تشویش

وقاص احمد  جمعـء 17 ستمبر 2021
2009سے 14ء کے دوران مسابقتی کمیشن نے صرف 23 ملین سے زائد کی ریکوریاں کیں۔ فوٹو: فائل

2009سے 14ء کے دوران مسابقتی کمیشن نے صرف 23 ملین سے زائد کی ریکوریاں کیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے مسابقتی کمیشن کی جانب سے مختلف کمپنیوں پر عائد 26 ارب کے جرمانے وصولی میں تاخیر پر اظہار تشویش کیا ہے۔

پی اے سی نے کمپنیوں پر عائد جرمانوں سے متعلق عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کے معاملے پر سیکریٹری وزارت قانون انصاف کا آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔

پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی نوید قمر کی صدارت میں ہوا، وزارت خزانہ کے سال 2010-11 سے 2017-18 تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

آڈٹ بریفنگ کے مطابق 2009 سے 2014 کے دوران مسابقتی کمیشن کیجانب  سے مختلف کمپنیوں پر 26 ارب روپے سے زائد کے جرمانے  کئے گئے جن میں سے صرف 23 ملین روپے سے زائد کی ریکوری کی گئی تھی۔

حکام نے بتایاکہ زیادہ تر رقم کے کیسز عدالتوں میں ہیں، نوید قمر نے کہا یہ معاملہ عدالتوں میں سالوں سے ہے، اجلاس میں وزارت خزانہ سے متعلق گرانٹس کا بھی جائزہ لیا گیا، کنوینر کمیٹی نوید قمر نے کہا کہ لیپس کچھ بھی نہیں ہونا چاہیے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔