- کچے کے ڈاکوؤں سے رابطے رکھنے والے 78 پولیس اہلکاروں کا کراچی تبادلہ
- ایک ہفتے کے دوران 15 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں
- بھارت میں پاکستانی 19 سالہ لڑکی کے دل کا ٹرانسپلانٹ کردیا گیا
- ڈی جی ایس بی سی اے نے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے افسر کو اپنا اسسٹنٹ مقرر کردیا
- مفاہمت یا مزاحمت، اب ن لیگ کا بیانیہ وہی ہوگا جو نواز شریف دیں گے، رانا ثنا
- پی ایس کیو سی اے کے عملے کی ہڑتال، بندرگاہ پر سیکڑوں کنٹینرپھنس گئے
- ڈھائی گھنٹے میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
- پول میں تیزی سے ایک میل فاصلہ طے کرنے کے ریکارڈ کی کوشش
- پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص کے لیے نیا ٹیسٹ وضع
- غزہ پالیسی پر امریکی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے احتجاجاً استعفی دیدیا
- راولپنڈی: خاکروب کی لیڈی ڈاکٹر کو جنسی ہراساں کرنے اور تیزاب پھینکنے کی دھمکی
- یومِ مزدور: سندھ میں یکم مئی کو عام تعطیل کا اعلان
- منفی پروپیگنڈا ہمیں ملک کی ترقی کے اقدامات سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
- پاکستان میں افغانستان سے لائے غیر ملکی اسلحے کے استعمال کے ثبوت پھر منظرِ عام پر
- بھارتی ٹیم کے ہیڈکوچ کی ووٹ کاسٹ کرنے کی ویڈیو وائرل
- وزیرداخلہ کا غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن تیز کرے کا حکم
- سندھ حکومت نے 54 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن روک دی
- عدت پوری کیے بغیر بیوی کی بہن سے شادی غیر قانونی قرار
- حکومت سندھ کا ٹیکس چوروں کے نام اخبارات میں شائع کرانے کا فیصلہ
- ضمنی انتخابات: کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری، نئی پارٹی پوزیشن سامنے آگئی
جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد کا حملہ، طالبان سمیت 5 افراد جاں بحق
کابل: افغانستان میں جلال آباد چیک پوسٹ پر مسلح افراد نے دھاوا بول دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جلال آباد چیک پوسٹ پر ایک رکشا آکر رکا جس میں مسلح افراد موجود تھے، رکشہ سواروں نے تلاشی دینے سے انکار کرتے ہوئے چیک پوسٹ پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔
فائرنگ سے 5 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 2 چیک پوسٹ کی حفاظت پر مامور طالبان اہلکار تھے۔ 4 افراد زخمی ہیں جنھیں اسپتال میں طبی امداد کے بعد گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں : کابل ایئرپورٹ کا خودکش بمبار بھارتی کالج کا طالب علم نکلا
دوسری جانب جلال آباد میں ہی ناکارہ بنانے کی کوشش کے دوران بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں دو طالبان زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : داعش نے ننگرہار میں طالبان پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
تاحال جلال آباد چیک پوسٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے تاہم چند روز قبل جلال آباد میں ہی گشت پر مامور گاڑی پر حملے میں 2 طالبان کے قتل کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی تھی۔
داعش خراسان نے ہی ننگرہار میں بھی ایک گاڑی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں ایک بچہ جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : جلال آباد ؛ طالبان کی گاڑی پر بم دھماکے میں 3 اہلکار جاں بحق، 20 زخمی
اسی طرح 26 اگست کو کابل ایئرپورٹ پر داعش خراسان کے ہی خود کش بمبار کے حملے میں 10 امریکی فوجیوں سمیت 170 افراد کی ہلاک ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ ننگرہار داعش کی جائے پیدائش ہے جب کہ جلال آباد بھی داعش خراسان کا مضبوط گڑھ سمجھا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔