- ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان کی مڈل آرڈر کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی
- مودی کے تیسری بار اقتدار میں آنے کے خدشات، بھارتی مسلمان شدید عدم تحفظ کا شکار
- نائیجیریا کی خاتون کا طویل انٹرویو میراتھون کا ریکارڈ
- دنیا کی نصف آبادی کو مچھروں سے پھیلنے والی وباء کا خطرہ
- واٹس ایپ کا اِن ایپ ڈائلر فیچر پر کام جاری
- عامر جمال کا ورکشائر کے ساتھ معاہدہ، ٹی20 بلاسٹ بھی کھیلیں گے
- پٹرولیم سیلرز ایسوسی ایشن نے پمپس بند کرنیکی دھمکی دیدی
- سیلز سسٹم تنصیب میں تاخیر پر ان پُٹ ٹیکس ایڈجسٹمنٹ میں کمی
- نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خزانہ
- 2023 میں پاکستان کو 2.35 ارب ڈالر فراہم کیے، ایشیائی بینک
- بجلی مزید 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
- روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس، مارچ تک ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر ریکارڈ
- پٹرول، ڈیزل سستا ہونے کا امکان
- اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
- غزوۂ احد ایک معرکۂ عظیم
- موت کو سمجھے ہےغافل اختتامِ زندگی۔۔۔ !
- کراچی میں مرکزی مویشی منڈی کب اور کہاں سجے گی؟
- پاکستان ویسٹ انڈیز ویمن ٹی20 سیریز کا پہلا میچ آج کھیلا جائے گا
- اسحاق ڈار کی پی ٹی آئی کو ساتھ کام کرنے کی پیش کش
- ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی
جلال آباد میں فائرنگ اور بم دھماکے میں 2 طالبان سمیت 4 افراد جاں بحق
کابل: افغانستان کے شہر جلال آباد میں دو مختلف واقعات میں 2 طالبان سمیت 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شہر جلال آباد میں نامعلوم مسلح افراد نے سیکیورٹی پر مامور طالبان اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
جلال آباد میں ہی ایک اور واقعے میں سڑک کنارے نصب بم اُس وقت دھماکے سے پھٹ گیا جب وہاں سے طالبان کی گاڑی گزر رہی تھی۔ دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔
یہ خبر پڑھیں : جلال آباد ؛ طالبان کی گاڑی پر بم دھماکے میں 3 اہلکار جاں بحق، 20 زخمی
ترجمان طالبان کا کہنا ہے کہ طالبان کی گاڑی کو دو بم دھماکوں سے نشانہ بنایا گیا تاہم طالبان اہلکار محفوظ رہے البتہ 2 راہگیر جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
تاحال دونوں واقعات کی کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم جلال آباد میں اب تک طالبان پر ہونے والے حملوں اور بم دھماکوں کی ذمہ داری داعش خراسان نے قبول کی ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جلال آباد میں طالبان کی گاڑیوں پر تین حملے کیے گئے تھے جن میں مجموعی طور پر 12 افراد جاں بحق اور 10 کے قریب زخمی ہوئے تھے جس کے بعد شہر بھر میں داعش کے خلاف آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ طالبان کے افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے 2 شیعہ مساجد پر خودکش حملوں میں 300 سے زائد نمازی جاں بحق ہوئے ہیں اور ان حملوں کی ذمہ داری بھی داعش خراسان نے قبول کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔