- حماس نے قطر اور مصر کی جنگ بندی کی تجویز مان لی
- سعودی ولی عہد ہر سطح پر پاکستان کی مدد کرنا چاہتے ہیں، وزیراعظم
- بلوچستان کے مسائل سیاسی ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں، صدر مملکت
- کراچی سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے 2 انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
- جسٹس بابر ستار کے خلاف مہم چلانے پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ
- حکومت سندھ نے پیپلزبس سروس میں خودکار کرایہ وصولی کا نظام متعارف کرادیا
- سعودی ولی عہد کا رواں ماہ دورۂ پاکستان کا امکان
- سیاسی بیانات پر پابندی کیخلاف عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی
- نازک حصے پر کرکٹ کی گیند لگنے سے 11 سالہ لڑکا ہلاک
- کے پی وزرا کو کرایے کی مد میں 2 لاکھ روپے ماہانہ کرایہ دینے کی منظوری
- چینی صدر کا 5 سال بعد یورپی ممالک کا دورہ؛ شراکت داری کی نئی صف بندی
- ججز کا ڈیٹا لیک کرنے والے سرکاری اہلکاروں کیخلاف مقدمہ اندراج کی درخواست دائر
- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- طعنوں سے تنگ آکر ماں نے گونگے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
محمد رضوان بھارتی کرکٹر محمد شامی کی حمایت میں میدان میں آگئے
دبئی: پاکستانی کھلاڑی محمد رضوان بھارتی ٹیم کے واحد مسلمان کھلاڑی محمد شامی کی حمایت میں میدان میں آگئے۔
اتوار کو ٹی 20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی 10 وکٹوں سے عبرت ناک شکست کے بعد سے بھارتی شائقین اور ہندو انتہا پسند شکست کا سارا ملبہ محمد شامی پر گرا رہے ہیں۔ بات صرف تنقید تک محدود نہیں بلکہ ہندو انتہا پسند محمد شامی کو ان کے مسلمان ہونے کی بنا پر غدار اور پاکستانی ایجنٹ سمیت نہ جانے کیا کچھ برے القاب سے پکار رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں پر تشدد اور محمد شامی نشانے پر؛ ہندو انتہا پسند آپے سے باہر
مودی حکومت کی جانب سے بھارت میں فروغ دی گئی ہندو انتہا پسندی اور مسلم مخالفت کے نتائج اب کھیل سمیت ہر شعبے میں نظر آنے لگے ہیں۔ محمد شامی پر تنقید کے جواب میں بعض بھارتی شہریوں نے اپنی ٹیم سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کڑے وقت میں محمد شامی کا ساتھ دیں تاہم تاحال ٹیم کی جانب سے کوئی پیغام سامنے نہیں آیا ہے۔
The kind of pressure, struggles & sacrifices a player has to go through for his country & his people is immeasurable. @MdShami11 is a star & indeed of the best bowlers in the world
Please respect your stars. This game should bring people together & not divide 'em #Shami #PAKvIND pic.twitter.com/3p70Ia8zxf
— Mohammad Rizwan (@iMRizwanPak) October 26, 2021
ایسے کڑے وقت میں پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان نے محمد شامی کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایک کھلاڑی اپنے ملک و عوام کے لیے جس دباؤ، مشکلات اور قربانیوں سے گزرتا ہے اس کا اندازہ کوئی نہیں لگاسکتا۔ شامی ایک اسٹار کھلاڑی ہے اور دنیا کے بہترین باؤلرز میں سے ایک ہے، مہربانی کرکے اپنے اسٹارز کی عزت کریں، یہ کھیل لوگوں کو تقسیم کرنے کےلیے بلکہ متحد کرنے کا ذریعہ ہونا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔